حمزہ عباسی اورپاکستانی پاسپورٹ

muhammad iqbal qureshi
                 محمد اقبال قریشی
"ریاست کو حق نہیں کہ کسی کو کافر قرار دے"۔
جب حمزہ علی عباسی نے یہ غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا تب اس بات پر خوب بحث ہوئی تھی کہ حمزہ علی عباسی نے ایک طرح سے قادیانیوں کی وکالت کی ہے ، اسے خوب لتاڑا گیا لیکن کچھ روز میں معاملہ رفع دفع ہو گیا اور جناب علامہ حمزہ علی عباسی ایک بار پھر اپنے شوبز اور سیاسی معاملات میں مصروف پائے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں حیران تھا کہ یہ شخص اس قدر بے لگام کیسے ہے ، اسے کوئی پوچھتا کیوں نہیں ، یہ اتنا اسپیشل کیوں ہے کہ اس کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور اول فول ٹی وی پروگرامز پر مقتدر حلقوں میں کوئی طوفان نہیں آتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے یقین ہو گیا کہ اگر اس شخص کو آغاز سے ہی لگام نہ ڈال دی گئی تو ایک دن یہ کوئی ایسا بیان ضرور داغ دے گا جو اسے توپ سے داغ دینے کی وجہ بن سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی  ہاں ، اور اب ان علامی حمزہ صاحب کا تازہ بیان آگیا ہے :
 "پاکستانی پاسپورٹ پرکوئی تھوکتا بھی نہیں "۔
hamza
یہی بیان اگر کسی عام پاکستانی نے دیا ہوتا تو اب تک اٹھا کر کسی نامعلوم مقام پر پہنچا دیا جاتا، اسے خوب ڈھیر سارا پانی پلایا جاتا، پھر ایسا انتظام کیا جاتا کہ کہ اس کے جسم کا ہر سوراخ بند ہو جائے اور پیئے گئے پانی کے انخلاء کی کوئی صورت نہ رہے ، اس کے بعد چند بھاری بھرکم افراد اس کے پیٹ پر اچھل کود کرتے ۔۔۔۔۔۔ نتیجہ : اس کے گردے فیل ہو جاتے ۔۔۔۔۔ اس کے وجود کو اس انداز میں ''حب الوطنی'' سے بھر کر کسی کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا جا تا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن افسوس یہ تو حمزہ علی عباسی ہے ، وہ تھوکنا تو چھوڑئیے ۔۔۔۔ اور بھی مغلظات چھوڑ سکتا ہے اس پاسپورٹ کے بارے میں جس کی تخلیق کے لیے چودہ اگست کو ہندوئوں اور سکھوں نے چودا اگست بنا دیا تھا ۔۔۔۔۔۔حمزہ علی عباسی اتنا اسپیشل کیوں ہے۔۔۔۔۔ آئیے درج ذیل اسکرین شاٹس کے آئینے میں اس کڑوے سچ کا گھنائونا عکس دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں میں ایک غیر مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والا ایک عام  پاکستانی شہری ہوں اور مجھے پاکستان سے پیار ہے کیوں کہ میں اس کے علاوہ کہیں نہیں جاسکتا، جب بھی کوئی مشکل وقت آئے یہی پاک سرزمین میرے زندہ اور مردہ وجود کی جائے پناہ پے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن حمزہ علی عباسی کو حق ہے کہ اس گرین پاسپورٹ پر کوئی تھوکے یا نہ تھوکے
حمزہ عباسی خوش نصیب ہےکہ اسکاتعلق #PTI سےہے گر اسکا تعلق #MQM سے ہوتا تو پاکستان کی اسطرح توہین کرنے پر رینجرز ابتک اسےگرفتار کرچکی ہوتی-حمزہ علی عباسی خوش قسمت ہے کہ اس کا باپ ایک فوجی افسر تھا، اور اس کی ماں اسمبلی کی ممبر ہے ورنہ اسے اب تک کسی چوک میں الٹا لٹکا کر نوسو چھتر مارے جاتے اور آخری چھتر پر گنتی بھول جانے کی ایکٹنگ کی جاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاش کوئی چائنہ کے ان کھسروں کا بھی نوٹس لے یا قانون صرف غریب کی تشریف پھاڑنے کے لیے ہی بنایا گیا تھا  !!!

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *