اگر آپ کو اس تصویر میں چہرے نظر آرہے ہیں تو اسے ضرور پڑھیں!

— فوٹو بشکریہ Elite Trader

کیا آپ کو روزمرہ کی چیزوں جیسے آسمان پر بادل دیکھتے ہوئے کسی ساخت کا احساس ہوتا ہے؟ یا کسی درخت کو دو بار دیکھنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ آپ کو لگا کہ شاخوں میں کوئی چہرہ ہے؟ اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں بلکہ لاتعداد افراد کو اس قسم کا تجربہ ہوتا ہے۔ مگر آخر کیا وجہ ہے کہ لوگوں کو روزمرہ کی چیزوں میں چہرے نظرے آتے ہیں ؟ تو اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔

درحقیقت اس رجحان کو کا ایک طبی نام بھی ہے اور اسے pareidolia کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے لوگ عام چیزوں میں تصاویر اور چہروں کے پیٹرن کو دیکھتے ہیں۔ ایسے افراد جن میں یہ رجحان موجود ہوتا ہے وہ مختلف چیزوں جیسے سبزیوں یا گھر وغیرہ کو انسانی شخصیات کا روپ بھی ذہن میں دے دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر کیا آپ نیچے سرخ مرچ کی تصویر میں چہرہ دیکھ سکتے ہیں ؟ اگر ہاں تو 68 فیصد افراد کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔

اسکرین شاٹ

ایک ویب سائٹ لینس اسٹور نے اس حوالے سے تحقیق کرتے ہوئے جاننے کی کوشش کی کہ کن تصاویر میں لوگوں کو کوئی چہرہ زیادہ نظر آنے کا امکان ہوتا ہے۔ اور نتائج نے انہیں حیران کردیا کیونکہ بہت کم افراد ایسے ہیں جنھیں کسی چیز میں چہرہ نظر نہیں آتا۔

نیچے ایک کوئز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ میں یہ رجحان کس حد تک ہے اور کس تصویر پر آپ کی رائے سے کتنے فیصد افراد اتفاق کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزمرہ کی چیزوں میں چہرے دیکھنے والے افراد میں زیادہ امکان یہ ہے کہ آپ ایک خاتون ہیں، باہری دنیا سے دلچسپی رکھتے ہیں، اچھے موڈ میں ہیں، مذہبی خیالات رکھتے ہیں یا بھوتوں پر یقین کرتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *