بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر خاندان کے 9 افراد سمیت ڈوب کر جاں بحق!

کوٹلی -آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گاڑی برساتی نالے میں بہنے سے ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹرچوہدری اسحاق اپنے خاندان کے ہمراہ سرکاری جیپ میں جا رہے تھے ان کی گاڑی متھرانی گاﺅں کے قریب دھموئی آبشار کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور آبشار سے نیچے گر گئی، جس کے باعث تمام افراد ڈوب گئے۔

بارش کے باعث دریا میں پانی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں مگر عوام علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت 3افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *