شیخ رشید نے لندن سے نئی پیشگوئی کردی!

لندن -عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے شریف خاندان کی سیاست اگلے 6 ماہ میں ختم ہوجائے گی ، لندن میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن میں کئی افراد قیادت سے ناراض ہیں اور جلد ہی ان سب کے نام منظر عام پر آجائیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے جو کچھ کیا وہ بالکل درست تھا لیکن ان کی جانب سے یہ سب کچھ تھوڑا تاخیر سے کیا گیا ، اگر وہ یہ سب اقدامات پہلے اٹھاتے تو آج حالات قدرے مختلف ہوتے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *