ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

لاہور:  پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کا دروازہ کھل گیا۔ ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ملر، سیموئل بدری، جارج بیلے، کالنگ وڈ، بین کٹنگ، گرانٹ ایلئٹ، تمیم اقبال، مورکل، ٹم پیش، تھسیراپریا، عمران طاہر اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نے آنے والے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کے موقع پر لاہور ائیرپورٹ کے گرد سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *