پی ٹی آئی ہمارے بندے بھی توڑتی ہے اور حمایت بھی مانگنے آجاتی ہے، ق لیگ کا شکوہٰ

pervaiz elahi

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات میں ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 سال بعدبھی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آسکی، یقین ہے کہ عدالتیں انصاف دلائیں گی۔چوہدری سرور کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نےپرویز الٰہی سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اس دوران ق لیگی رہنما نے شکوہ کیا کہ ایک طرف پی ٹی آئی ہمارے بندے توڑتی ہے دوسری طرف ہم الیکشن میں ہم سے حمایت لینے آجاتی ہے۔اس موقع پر پرویز الٰہی نے پارٹی رہنما کامل علی آغاسے کہا کہ وہ این اے 120 میں تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کریں۔میڈیا سےگفتگو میں چوہدری پرویزالٰہی نےاپنا وزن تحریکِ انصاف کے پلڑےمیں ڈال دیاہےاور کہا کہ شہباز شریف 14،14 قتل کرنے کے باوجود دندناتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 3 سال بعدبھی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آسکی، یقین ہے کہ عدالتیں انصاف دلائیں گی۔تحریکِ انصاف کےرہنماچوہدری سرورکا کہناتھاکہ این اے120 میں لوگ گندا پانی پینےپر مجبور ہیں،سابق وزیراعظم کےحلقےکی حالت یہ ہے تو باقی ملک کی حالت کیا ہو گی۔ملاقات کےدوران ق لیگ کے ایم این اے طارق بشیر چیمہ نے شکوہ کیا کہ ایک طرف پی ٹی آئی ان کے بندے توڑتی ہے،دوسری جانب الیکشن کےموقع پرحمایت لینےآجاتی ہے۔اس پرچوہدری سرور نے جواب دیا کہ جو لوگ آپ کی پارٹی سے آئے ہیں، وہی آپ کے بندے توڑتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *