چوہدری نثار نے دھماکہ خیز اعلان کردیا!

اسلام آباد -سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ نواز شریف کو سمجھایا کہ کوئی بھی آرمی چیف اپنا بندہ نہیں بن سکتا کیونکہ اگر میرا سگا بھائی بھی آرمی چیف بن جائے تو وہ سب سے پہلے اپنے ادارے سے مخلص ہوگا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اختلافات کے باوجود ان کا نواز شریف کے ساتھ گزارہ ہو سکتا ہے، ان کی کوشش رہی ہے کہ نواز شریف کو صحیح ان پٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا بنا کر پیش کیا جا تا ہے اور یہ تاثر بھی غلط ہے کہ آپ کی مرضی کا جرنیل آکر آپ کو فائدہ دے گا۔ میں نے ہمیشہ نواز شریف کو سمجھایا کہ اگر میرا بھائی بھی آرمی چیف بن جائے تو وہ سب سے پہلے اپنے ادارے سے مخلص ہوگا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ہمارے پاس ہائی پروفائل انٹیلی جنس رپورٹس ہیں جنہیں پبلک نہیں کیا جاسکتا۔ ا ن خطرات کے حوالے سے تانے بانے بالکل واضح ہیں۔ پانچ افراد کو اس بارے میں معلوم تھا جن میں سابق وزیر اعظم، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور اب موجود ہ آرمی چیف کو اس بارے میں علم ہے مگر موجودہ وزیر اعظم کو اس حوالے سے بالکل بھی معلوم نہیں ہے۔ ہمارے پاس انتہائی بلیک اینڈ وائٹ رپورٹس ہیں کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر گھیرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان چیزوں کو شیئر یا پبلک نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ جو کام ہو رہا ہے وہ رک جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *