نائن الیون حملے ، امریکہ ناکامیوں کا ملبہ کس ملک پر ڈال رہا ہے !

download

امریکا میں نائن الیون حملوں کو سولہ سال مکمل ہوگئے، حملوں کے بعد امریکا کی طرف سے شروع کی گئی دہشت گردی کےخلاف جنگ آج بھی جاری ہے، جس میں افغانستان اور عراق سمیت کئی ملک تباہی کا نشانہ بنے، پاکستان میں 60 ہزار سے زائد شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی جانیں گئیں، پھر بھی امریکا ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش میں ہے۔

9-eleven-attack01_l

نائن الیون ، وہ تاریخ، جس نے دنیا کی تاریخ بدل دی۔ دہشت گردوں نے امریکی ترقی کی نشانی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو حملوں کے لیے منتخب کیا۔ نیویارک کے ماتھے کا جھومر، ورلڈ ٹریڈ سینٹر لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

اس کارروائی میں امریکی ایئرلائن کے دو مسافر طیارے اٹھارہ منٹ کے وقفے سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں سے ٹکرائے گئے۔ ان واقعات میں تین ہزار کے قریب افراد جان سے گئے۔

9-eleven-attack02_l

امریکی میڈیا کے مطابق پنٹاگون پر تباہ ہونے والے طیارے سے189 افراد جان سے گئے۔ اسی دوران پنسلوانیا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔

ان واقعات کے بعد اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے قوم سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد ہماری عمارتوں کی بنیادیں تو ہلاسکتے ہیں لیکن وہ متحدہ ریاست ہائے امریکا کی بنیاد کو ہاتھ بھی نہیں لگاسکیں گے۔ چند گھنٹوں میں ہی انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عندیہ دیا جس کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان میں ’’آپریشن اینڈیورنگ فریڈم‘‘ کے نام سے کیا گیا۔

9-eleven-attack03_l

نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ ٹاورز کے مقام پر تعمیر کی گئی یادگار گراؤنڈ زیرو اور میوزیم ہر سال امریکیوں کو اس سانحے کی یاد دلاتا رہے گا جس نے نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اس آگ میں دھکیل دیا جو نہ جانے کب بجھے گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *