"را" کا دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ، صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ !

2

لاہور۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جماعت الدعوۃ کے امیر کی ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کے ساتھ 8لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے ،3خودکش بمباروں کی ٹریننگ افغانستان میں شروع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے آر پی اوز،ڈی پی او کو جاری کردہ تھریٹ الرٹ 558میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’ را’ نے حافظ سعیدکی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔
جلال آباد میں ایک خفیہ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ حملہ کس شہر میں کیا جانا ہے اور 3خودکش بمباروں کی افغانستان کے علاقے غنی خیل میں ٹریننگ جاری ہے ،صورت حال کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ حافظ سعید کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *