عمران خان کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا !

4

اسلام آباد ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بینچ کل عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کریگا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کی نا اہلی کے لیے سپریم کورٹ مین درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو غلط بیانی کرنے پر نا اہل قرار دیا جائے، عمران خان نا اہلی کیس پر آخری سماعت ماہ اگست کے اوائل میں ہوئی تھی، بعد ازاں ججز اور وکلاء کی عدم دستیابی کے بعد سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی تھی، چیف جسٹس کی سر براہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بینچ نا اہلی کی دوبارہ سماعت شروع کریگا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *