سیالکوٹ میں نئی ایئرلائنزکو لائسنس مل گیا

air sial

وفاقی حکومت نے سیالکوٹ  چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام ائیرسیال کو ائیرلائن چلانے کا لائسنسن جاری کر دیاتفصیلات کے مطابق سیکشن آفیسر اے ٹی ون امین اللہ نے ڈائیریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ نمبر 2017 / (1) 3-AT بجھوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے میسرز ائیر سیال کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی اس ائیرلائن کو اپنی پروازیں اڑانے کی اجازت دے دے اور اس سلسلے میں تمام مروجہ قوانین کی پابندی کرائی جائے واضح رہے کہ ائیرسیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ملکیت اور اسکے زیر انتظام ہے جبکہ سیالکوٹ کا سیال ائیرپورٹ بھی انکے زیر انتظام ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *