میدان آباد ہوگئے، قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی پریکٹس، انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

لاہور:پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کیا کھلے، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے، ملک میں کرکٹ فیور سر چڑھ کر بولنے لگا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میچ سے پہلے ہی شائقین پرجوش ہیں۔ شائقین اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں اور خوشی کے گیت گا رہے ہیں جس کو ٹکٹ مل گیا، وہ خوشی خوشی سٹیڈیم جا کر ہلہ گلہ کرے گا جس کو نہیں ملا، وہ شکایت کرتا نظر آیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بھرپور مقابلہ ہو گا اور پاکستانیوں کو بھرپور تفریح دیکھنے کیلئے ملے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *