این اے 120 میں کونسا چینل سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے؟ اس سروے کے نتائج جان کرآپ کوشدید جھٹکا لگے گا!

Image result for pakistani news channels

لاہور -سابق وزیراعظم نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد این اے 120میں ضمنی انتخاب ہونے جارہاہے جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بیگم کلثوم نواز امیدوار ہیں ،انتخاب کے حوالے سے غیر سرکاری ادارے  پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے حلقے میں ایک سروے کروایا گیا جس کے نتائج انتہائی حیران کن ہیں ،69فیصد عوام نے کہاہے کہ کلثوم نواز ہی کامیاب ہوں گی تاہم اس علاقے میں لوگ کونسا ٹی وی چینل اور پروگرام شوق سے دیکھتے ہیں ؟ یہ سوال بھی سروے کا حصہ رہا ۔
تفصیلات کے مطابق سروے میں لوگوں سے ٹی وی چینل کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے ،سروے میں جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ آپ الیکشن کے نتائج کس چینل پر دیکھنے کو ترجیح دیں گے؟تو مجموعی طورپر سب سے زیادہ 46فیصد لوگوں نے جیونیوز کا نام لیا جبکہ 55فیصد عورتوں اور 37فیصد مردوں نے جیو نیوز پر انتخاب کے نتائج دیکھنے کو ترجیح دینے کا جواب دیا ۔19فیصد افراد کا کہناتھا کہ وہ اے آوائے نیوز پر انتخاب کا نتیجہ دیکھنے کو ترجیح دیں گے۔سٹی 42پر 9فیصد ،سماءنیوز پر 6،دنیا نیوز پر 3،ایکسپریس نیوز پر 3اور بول نیوز پر 2فیصد لوگوں نے انتخاب کے نتائج کو دیکھنے کا جواب دیا ۔

.

سوال :آپ کا پسندیدہ کرنٹ افئیر /حالت حاضرہ پروگرام کا اینکر کونسا ہے؟،اس سوال پر 23فیصد افراد نے مجموعی طور پر اپنا پسندیدہ اینکر حامد میر کو قرار دیا جبکہ دوسرا نمبر عام لیاقت کے حصے میں آیا ،عامر لیاقت کو7فیصد مردوں اور 6فیصد خواتین نے اپنا پسندیدہ اینکر پرسن قرار دیا جبکہ مجموعی طور پر حلقے میں 7فیصد افراد نے عامر لیاقات حسین کو پسندیدہ اینکر قرار دیا ۔دنیا نیوز کے کامران خان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے جنہیں بھی سات فیصد مرد اور 6فیصد عورتوں جبکہ مجموعی طور پر 7فیصد افراد نے ہی اپنا پسندیدہ اینکر قرار دیا ۔مبشر لقمان اس فہرست میں 7فیصد کے ساتھ چوتھے ،جاوید چوہدری چار فیصد کے ساتھ پانچویں ،جیونیوز کے شاہ زیب خانزادہ 4فیصد کے ساتھ چھٹے ،وسیم بادامی تین فیصد کے ساتھ ساتویں ،شاہد مسعود تین فیصدکے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے ۔

سوال ’ آپ ٹی وی پر کونسا چینل سب سے زیادہ دیکھتے ہیں،پھر اسکے بعد،پھر اسکے بعد؟‘،اس سوال پر مجموعی طور پر 64فیصد لوگوں نے کہا کہ ہم جیونیوزسب سے زیادہ دیکھتے ہیں جبکہ 36فیصد نے جیو نیوز کو پہلی ترجیح قرار دیا ،19فیصد نے دوسری اور 13فیصد افراد نے اسے تیسری ترجیح قرار دیا۔ اے آر وائے نیوز کے حوالے سے 37فیصد لوگوں نے کہا کہ ہم یہ چینل زیادہ دیکھتے ہیں جبکہ 14فیصد نے اسے پہلی اور 14فیصد نے ہی اسے دوسری ترجیح قرار دیا ،12فیصد افراد نے اسے 3ترجیح قرار دیا ۔حلقے این اے 120میں صرف تین فیصد افراد ہی پی ٹی وی نیوز دیکھتے ہیں جبکہ اسے صرف ایک فیصد افراد نے ہی اپنی پہلی ،دوسری اور تیسری ترجیح قرار دیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *