عمران خان بھارتی بزنس مین کے خرچے پر لندن گئے

9

لندن: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان بھارتی بزنس مین کے خرچے پر لندن گئے ہیں اور وہاں ان کی رہائش کے اخراجات بھی بھارتی بزنس مین انیل مشرت نے اٹھائے ہیں- واضح رہے کہ عمران خان لندن میں مقیم بھارتی بزنس مین انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں گئے ہیں جہاں انہیں انیل مسرت نے اپنے خرچے پر مدعو کیا ہے- شادی پر تقریباً 55 کروڑ 54 لاکھ  اور 52 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان خصوصی طور پر لندن پہنچے، جہاں اُن کے علاوہ نعیم الحق سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ عمران خان سمیت شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز، احمد رضا قصوری، بابر اعوان اور مئیر لندن صادق خان نے بھی شادی میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو انڈین بزنس مین کی جانب سے شادی میں شرکت کا معاوضہ بھی دیا گیا ہے-

tweet

بالی ووڈ سے شامل ہوئے فنکاروں میں ہریتھک روشن، انیل کپور، سونم کپور، کرن جوہر، رنویر سنگھ اور سنیل شیٹھی نے شادی کی تمام تقریبات میں شرکت کی اور اپنی پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔ تقریب کی میزبانی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کہ ڈارایکٹر کرن جوہر نے سنبھالی اور عمران خان کو اسٹیج پر دعوت دیتے ہوئے فرمائش کی کہ وہ اپنی شادی کے تجربات سے سب کو آگاہ کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *