پی ٹی آئی نے حلقہ 120 کے الیکشن کےلیے لندن میں فنڈنگ شروع کردی

fund

لندن: پی ٹی آئی ہمیشہ سے یہ کہتی آئی ہے کہ اس کی پارٹی میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں آتی لیکن جھوٹ کا پول اس وقت کھل گیا جب پتا چلا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جو کہ اس وقت لندن میں موجود ہیں وہ وہاں بھی حلقہ این اے 120 کے نام پر وہاں فارن فنڈنگ اکٹھی کرنے کے چکر میں ہیں- اس سلسلے میں ایک ڈنر کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی ٹکٹ پچاس پاؤنڈ رکھی گئی ہے اوراس پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی تصویر لگا کر واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ یہ ڈنر حلقہ این اے 120 کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے- ٹوئیٹر اور فیس بک صارفین نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *