پاکستان کی فوجی امداد میں کٹوتی امریکا کیلیے ہی نقصان دہ ہو گی، وزیراعظم

Image result for ‫شاہد خاقان‬‎

اسلام آباد -وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پابندی یا فوجی امداد میں کمی خود امریکا کیلیے نقصان دہ ہو گی کیوں کہ فوجی امداد میں کٹوتی کے باعث ہم چین اور روس سے ہتھیار خریدنے پر مجبور ہوں گے،جبکہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کو انٹریو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے لیکن امریکا کی پابندیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں اور ہماری کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدام سے امریکا کا ہی نقصان ہو گا۔پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ،امریکہ کو یہ بات بھی ماننی چاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر پابندی یا فوجی تعاون میں کمی امریکا کیلیے نقصان دہ ہو گی کیوں کہ اس سے دونوں ممالک انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں متاثر ہوں گے اور فوجی امداد میں کٹوتی، ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منسوخی پر ہم مجبوراً چین اور روس کی جانب جائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 1960سے چین کے ساتھ ہمارے دفاعی اور معاشی تعلقات ہیں
پاک افغان اڑھائی کلومیٹر سرحد پر باڑ لگا ئی جا رہی ہے ،جس پر خاصا خرچہ آرہا ہے ،لیکن پاکستان اس کو برداشت کر رہا ہے ،دہشت گردسرحد پار سے پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *