حجاج نے رواں سال 26 ارب ریال خرچ کیے!

Related image

مکہ مکرمہ -رواں سال کے دوران حج پر غیر ملکی و مقامی حجاج کرام نے 26 ارب ریال خرچ کئے۔ ایک سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ ماہر جمال نے بتایا کہ گزشتہ برس حجاج کرام نے 14 ارب ریال خرچ کئے تھے۔ رواں سال حجاج کرام کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اخراجات 14 ارب سے بڑھ کر 26 ارب ریال تک پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ حجاج کرام دوران حج رہائش ، کھانے پینے ، تحائف اور فضائی نقل و حمل پر اخراجات کرتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *