فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے!

لاہور - محمد عامر کے پہلا ٹی ٹوینٹی نہ کھیلنے کے راز سے پردہ اٹھ گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی و فاسٹ باﺅلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے، سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ شکرالحمداللہ ، اللہ نے رحمت سے نوازاہے،اس کے ساتھ ہی کرکٹر محمد عامر نے بیٹی کی تصویرٹویٹر پر ڈال دی۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹر محمد عامر ورلڈ الیون کیخلاف پہلے میچ میں حصہ نہیں لیں گے لیکن دوسرے میچ میں وہ ٹیم کاحصہ ہوں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *