کراچی کے خوفناک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق!

کراچی -گلشن حدید لنک روڈ پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لنک روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار پک اپ اور ٹرالر میں ٹکر سے پک اپ میں سوار 8 میں سے 3 افراد موقع ہی دم توڑ گئے تھے تاہم فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقلی کے بعد 5 زخمیوں میں سے 3 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ 2 کا علاج جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پک اپ میں موجود 3 ماہ کی بچی اس خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئی جس کی والدہ حادثے میں جاں بحق ہو گئی تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار پک اپ جب ٹرالر سے ٹکرائی تو ٹرالر کا پچھلا حصہ پک اپ پر آ گرا جس کی وجہ سے  3 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *