پاکستان فیشن ویک۔۔اس سال نیا کیا ہے؟

ملیحہ رحمان
پاکستان میں فیشن ویک کا موسم بس شروع ہی ہوا چاہتاہے۔ پاکستان میں فیشن ویک کا آغازwinter festivesکے ساتھ ہوتا ہے اور اسی سلسلے میں FPW FPW 6کا انعقاد کراچی میں11-14ستمبر تک کیا جائے گا۔
ہمارے خطّے میں winter festivesاصل میں شادی کے کپڑوں کا ایک فینسی نام ہے۔پورا ملک اس وقت میں شادی کے کپڑوں کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوتا ہے اس لیے یہ فیشن ویک رکھنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔شادی کے کپڑوں پر زیادہ تر ہاتھ کی کڑھائی کا کام ہوتا ہے اور اس کام میں محنت اور وقت لگتا ہے اس لیے ستمبر بہترین وقت ہوتا ہے کہ ڈیزائنر اپنے کپڑے کیٹ واک کے لیے پیش کریں تاکہ پھر دسبمبر میں ہونیوالی شادیوں تک اُن کو آرڈر پر تیار کرایا جا سکے۔
فیشن ویک اب ہو تو صحیح وقت پر رہا ہے مگر یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ فیشن خود قابلِ توّجہ ہے کہ نہیں۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ فیشن ویک کو ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں میں تجربہ کار لوگ اپنے تجربے کا مظاہرہ دکھائیں گے اس کے ساتھ کچھ نئے لوگ بھی نظر آئیں گے۔کیونکہ جہاں کراچی فیشن کا مرکز مانا جاتا ہے وہیں لاہور کے ڈیزائنر بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
تمام فیشنwinter-centricکی طرح پاکستان فیشن ویک بھی چمک دمک اور تام جھام سے بھر پور ہو گا۔کبھی کبھی لوگوں کی پسند کو مدِ نظر رکھتے ہوے FPW 3ڈیزائنر اپنی ہی حدود سے نیچے چلے جاتے ہیں۔ اُمید ہے کہ FPWکے کیس میں ایسا نہیں ہوگا۔
فیشن پاکستان کونسل کے چئیر پرسن دیپک پروانی کا کہنا تھا کہ اس دفعہ وہ مشہور لوگوں کو showstopperنہیں لیں گے اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ FPWکا مقصد فیشن کو سامنے لانا ہے اور اسی پر فوکس کیا جائے گا۔
FPWکا آغاز شمیل انصاریFPW 4 کے سولو فیشن شو سے ہو گا جبکہ ملٹی ڈیزائنرز شو کا آغاز اگلے دن سے کیا جائے گا۔ شمیل انصاری فیشن انڈسٹری میں اپنے تیس سال مکمل کرنیوالی ہیں اور اوپننگ نائٹ پر اُن کے ہی 35ملبوسات پیش کیے جائیں گے۔ شمیل انصاری ہر دفعہ کچھ نیا اور اپنا خود کا تخلیق شدہ لے کے آتی ہیں۔
ملٹی ڈیزائنر کے پہلے دن میشا لاکھانی اور اُس کے بعد سائرہ رضوان اور آمنہ عقیل اپنے ملبوسات پیش کریں گے۔
دوسرے دن کی اوپننگ صنم چودھری کے ملبوسات سے ہوگی جس کے بعد وردہ سلیم اپنے ملبوسات کو کی ریمپ کی زینت بنائیں گی۔ دونوں ڈیزائنر کافی عرصے سے FPWسے غائب تھیں اور یہ کم بیک کا بہترین موقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ Sadaf Malaterre بھی کیٹ واک میں واپس آئیں گی جبکہ FPW 5دوسرے دن کا اختتام دیپک پروانی اپنی بہترین کلیکشن کے ساتھ کریں گے۔
تیسرے اور آخری دن عدنان پردیسی اپنا کٹ اینڈ کرافٹ کا بہترین امتزاج پیش کریں گے ۔ نعمان انصاری مردوں کے ملبوسات کی نمائش کریں گے اور پھر ماہین خان کی بہترین کلیکشن پیش کی جائے گی۔ ماہین خان پاکستان کی تجربہ کار فیشن ڈیزائنر ہیں ۔ سب جانتے ہیں کہ ماہین خان نے اپنا آخری شو 2014میں پیش کر دیا تھا لیکن FPWتو ماہین خان کے تجربے کے بغیر ادھوراہی رہتا۔
تیسرے دن کی کلوزنگ کی جائے گی ثنا سفیناز کے شاندار سولو کے ساتھ FPW 1جن میں اُن کے 60ڈیزائنر ملبوسات پیش کیے جائیں گے جن میں سے50عورتوں کے ہونگے اور دس مردوں کے۔ اس فیشن شو کا انعقاد مختلف جگہ اور مختلف مہمانوں کے ساتھ کیا جائے گا۔ ثنا سفیناز نے اپنی کلیکشن کا نام Roses and Rue رکھا ہے جس میں مغربی رنگ یادہ نمایاں رہے گا۔ ثنا سفیناز کا bridal coutureکا بے پناہ تجربہ ہے FPW 2جس کو دیکھ کے تو لگتا ہے کہ یہ فائنل لوگوں کا کافی عرصہ یاد رہے گا۔
فیشن ویکز تو چلتے رہتے ہیں لیکن ان کا رات کاے تین تین بجے اختتام پورے ایونٹ کا مزا خراب کر دیتا ہے ایسے میںFPW محدود وقت میں وہ فیشن دکھا پائے گا جو اُس کا طّرہ امتیاز ہے؟ جواب کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *