پانامہ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل ، چیف جسٹس نے حکم جاری کر دیا !

images

اسلام آباد ۔ شریف خاندان کی جانب سے دائر پانامہ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کے لیے 5 رکنی بنچ کی تشکیل کی استدعا چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے منظور کر لی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آج پانامہ نظر ثانی کیس کی سماعت کل سے ہو گی ۔ آج شام تک پانامہ نظر ثانی کی اپیل کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیں گے ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بنچ میں جسٹس گلزار احمد ، جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ آج صبح پانامہ کیس فیصلے پر نواز شریف اوران کےبچوں کی نظر ثانی اپیل کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ 3رکنی بنچ کا فیصلہ 5رکنی بنچ کے فیصلے میں ضم ہوگیا تھا۔ 3رکنی بنچ سے ریلیف مل بھی جائے تو بھی 5رکنی بنچ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ ہماری استدعا ہے 5رکنی بنچ نظرثانی اپیل کی سماعت کرے۔ جس پر اس اپیل کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا تھا:۔۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *