20 سے زائد جماعتوں کا (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان !

a-172

لاہور۔ ضمنی الیکشن این اے 120میں مختلف مسالک کی مذہبی جماعتوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ،صوبائی وزیر مذہبی امور سید زعیم حسین قادری اور جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم نے دیگر جماعتوں کے رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی ضمنی انتخاب میں حمایت کاباضابطہ اعلان کیا ۔
اس موقع پر متحدہ علماء کونسل مولانامحمد اسلم ندیم نقشبندی،جمعیت اشاعت التوحید کے مولاناحق نواز شجاع آبادی،پاکستان سنی علماء فورم کے علامہ اصغر عارف،جمعیت اتحاد علماء کونسل کے مفتی سید عاشق حسین ، لبیک یارسول اللہ فاونڈیشن کے حاجی عامر رشید خان ،تحریک ختم نبوت موومنٹ کے قاری عبدالرشید، ،قومی یکجہتی اتحا د کونسل کے سلسلہ نقشبندیہ کے امیر مولاناپیرحافظ محمد سعید نقشبندی،عالمی مجلس ادیان کے حافظ محمدنعمان ، ولی اللہ فاونڈیشن کے سربراہ پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری،تحریک دعوت الحق کے حاجی محمد اکرم،جمعیت القراء، عالمگیری کے سربراہ مولاناقاری انعام الرحیمی رحیمی،آستانہ عالیہ بابا شاہ ولی سرکار کے مولانانصیر الدین نوری ،مرکزی اہل حدیث لاہور کے سربراہ مولانامحمدشفیق،جمعیت مشائخ اہل سنت کے مولانامحمد ابراہیم ،قومی امن کمیٹی کے مولاناقاری محمد نواز جلالی ،مولانامحمد سجاد،میاں محمد ابراہیم ،مولاناحبیب احمد،مولانانذیراحمد،مولاناقاری غلام نازک علامہ محمد عباس ضیاء ،مولاناقاری فائز رسول،مولانانور محمد سیالوی مولانامخدوم احمد اکرام،قاری انوار الحق،حافظ ہارون الرشید بلوچ،قاری محمدانور جلالی ،ڈاکٹر محمد سجاد اعوان،مولانامحمدعمران ،مولانامحمدرفیق زاہد ،مولانامحمد اشرف ،مولاناراشد محمود، مولانامحمدفاروق ربانی،حافظ محمد عمر فاروق،قاری عبدالشکور،مولانامحمدعثمان حیدری،قاری محمد کاشف ،قاری محمد افتخار،قاری ممتاز احمد قیصرانی،مولاناقاری ابوزرشید،حافظ قیصر خان ،مولاناقاری عبدالرحمن الصوفی،محمدیوسف بٹ ،محمد حسن بٹ، مولانامحمدمغیر آزاد،مولاناقاری محمد امان اللہ ،مولاناقاری شوکت لشاری سمیت تمام مسالک کی 20سے زائد مذہبی جماعتوں نے این ائے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
مزید برآں جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ قائد جمعیت مولاناسمیع الحق کا قاری محمدیعقوب شیخ کی حمایت کا حکم نامہ سر آنکھوں پر ہے،لیکن ہم مقامی طور پر پہلے سے ہی مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرچکے تھے، اور پریس کانفرنس بھی پہلے سے طے شدہ تھی،جبکہ مولانامیاں محمداجمل قادری بھی پہلے سے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرچکے ہیں ،ہم قائد جمعیت کے حکم نامہ کو کسی طور پر بھی نظرانداز نہیں کرسکتے،حضرت قائدجمعیت نے دفاع پاکستان کونسل کی تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے حالانکہ جماعت اسلامی کا امیدوار بھی میدان میں ہے،اور جے یو آئی (س)کے کچھ لوگ جماعت اسلامی کی بھی سپورٹ کر رہے ہیں ،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ ہمارے آپس میں کوئی اختلافات نہیں ہیں ،کچھ لوگ جن کے پاس ہمارے لیٹر پیڈ ہیں وہ ہمارے اندر اختلافات کروانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا جمعیت علماء اسلام (س)متحد اور متفق ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *