سعودی عرب نے پاکستان کو یقین دہانی کرا دی !

0

اسلام آباد، ریاض۔ سعودی عرب نے منیٰ میں ناقص حج انتظامات پر پاکستان سے معافی مانگ لی ہے اور اگلے سال پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ انکشاف وفاقی حکومت نے کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے پاکستانی حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کے فیس بک صفحے اور واٹس ایپ گروپ میں سعودی حکومت کے ناقص انتظامات کے حوالے سے شکایات کی تھیں۔ عازمین حج کے مطابق ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور منیٰ میں خیمے نہ ملنے کے باعث انہیںشدید پریشانی اٹھانا پڑی ، کئی عازمین نے وزارت مذہبی امور کے خلاف سہولیات نہ فراہم کرنے پر سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔ان الزامات کے بعد وزارت نے سارا ملبہ سعودی حکومت پر ڈال کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منیٰ کے بعد حجاج کرام کو خوراک ، ٹرانسپورٹ اور رہائش فراہم کرنا سعودی حکومت کی ذمہ داری تھی جبکہ پاکستانی حکام اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکتے تھے۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے اخراجات کے لئے رقم بھی پہلے ہی ادا کر دی تھی۔ وزرات مذہبی امور نے موساساہ جنوبی ایشیا کے چیئرمین کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے اور سعودی حکومت کے پاس پاکستانی عازمین حج کے مسائل کے حوالے سے ایک شکایت بھی درج کرا دی ہے۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کو ان حجاج کرام کی رقوم واپس کردی ہیں جنہیں ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ مل سکیں اور انہیں 20سے25کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑا۔وزارت مذہبی امور نے 11ہزار70پاکستانی حجاج کرام کو 2.98ملین سعودی ریال واپس کردئیے ہیں جو250ریال ہر حاجی کوملیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خادم حرمین الشریفین کی خصوصی دعوت پر جانے والے 3ہزار پاکستانی حجاج کرام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ان سب حجاج کا تعلق ایلیٹ کلاس سے تھا اور انہیں سعودی عرب میں فٹ پاتھ پر سونا پڑا ، سعودی حکومت نے انہیں صرف ویزہ فراہم کیا مگر ان کے لئے کھانا، رہائش اور ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں کیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *