عامر لیاقت نے برما جانے کا ڈرامہ کیا، کراچی میں ہی پھرتے رہے،تہلکہ خیز انکشاف

Image result for amir liaquat

معروف اینکر عامر لیاقت کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ موصوف نے برما جانے کا ڈرامہ کیا تھا اور وہ برما نہیں گئے بلکہ چار دن تک کراچی میں ہی موجود تھے- عامر لیاقت کے قریبی ذرائع کے مطابق نہ عامر لیاقت نے برما کا ویزا لگوایا اور نہ ہی ان کے پاس برما جانے کا کوئی ثبوت موجود ہے- عامر لیاقت نے گذشتہ دنوں برما ائیرپورٹ کی ایک وڈیو اپنے پروگرام میں دکھائی تھی جس میں وہ خود تو نظر نہیں آرہے صرف ایک برمی اہلکار نظر آرہا ہے جس کے بارے میں عامر لیاقت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان کا پاسپورٹ چیک کر رہا ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت تین دن پہلے طارق روڈ پر گاڑی بھی ڈرائیو کرتے ہوئے پائے گئے -عامر لیاقت کی ایئرپورٹ پر باہرجانے کی بھی کوئی فوٹیج موجود نہیں اور نہ ہی ان کے نام پر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کسی ائیرلائن کی ٹکٹ جاری ہوئی-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *