سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری پر حملہ

لاہور : اسٹيج کے نامور پروڈيوسر اسحاق چوہدري پر حملہ ہوا ہے، اسحاق چوہدری پر تشدد ہوتے ديکھ کر باڈي گارڈ بھي غائب ہو گئے، تفصيلات کے مطابق ايبٹ روڈ پر واقع محفل تھيٹر ميں جاري اسٹيج ڈرامہ “بارہ مصالحے” کے پروڈيوسر اسحاق چوہدري پر افتخار علي نامي شخص نے اپنے باڈي گارڈز کے ہمراہ دھاوا بول ديا اور اسحاق چوہدر پر تشدد کیا ۔ اسحاق چوہدري کو مار پڑتي ديکھ کر ان کے تمام ملازم اور باڈي گارڈز بھي موقعہ سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار نامي شخص نے پيسوں کے لين دين کے معاملے پر اسحاق چوہدري سے لڑائي کي ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *