شیخ رشید کے ہاتھ میں لیڈیز پرس کس کا ہے؟ راز سے پردہ اٹھ گیا!

اسلام آباد -عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد مین سٹریم میڈیا پر تو اِن رہتے ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بھی وہ اس وقت سب کی نظروں میں ہیں اور لوگ ایک ہی سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں لیڈیز پرس کس کا تھا؟ اب شیخ رشید نے خود ہی اس کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد سمیت پاکستان کے متعدد سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات نے برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت کی بیٹی کی لندن میں ہونے والی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریب کے دوران شیخ رشید احمد نے نعیم الحق اور دیگر لوگوں کے ساتھ ایک تصویر کھنچوائی جو اس وجہ سے یاد گار بن گئی کیونکہ سب کو چہرے کم اور شیخ رشید کے ہاتھ میں لیڈیز پرس زیادہ نظر آرہا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر خوب وائرل ہوئی اور لوگوں نے طرح طرح کی باتیں گھڑیں لیکن اب شیخ رشید احمد نے خود ہی اس لیڈیز پرس کا معمہ بھی حل کردیا ہے۔
حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کیلئے شیخ رشید سپریم کورٹ آئے تو ایک خاتون صحافی نے ان سے اس پرس کا راز جاننے کیلئے سوال پوچھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ’ایئرپورٹ سے سگار رکھنے کیلئے ایک لفافہ لیا تھا ، اگر ہمارا لفافہ بھی آپ کو پرس نظر آتا ہے تو پھر ہم کیا کہہ سکتے ہیں‘۔اب یہ لفافہ ہی تھا یا لیڈیز پرس یہ تو پاکستانی عوام خود ہی فیصلہ کریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *