خیبرپختونخواہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر جواب دے گیا، 18 کروڑ سے زائد میں اوورہالنگ کرانے کا فیصلہ

Image result for imran khan in helicopter

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے سرکاری ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے روسی کمپنی کو ہائر کیا گیا ہے جو 18 کروڑ تیس لاکھ کے عوض ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ کرے گی- یہ ہیلی کاپٹر خیبرپختونخواہ میں پرویز خٹک اور عمران خان کے زیراستعمال آتا رہا اور اب کہا جارہا ہے کہ اگر اس کی اوورہالنگ نہ کرائی گئی تو یہ کسی بڑے حادثے کا شکار بھی ہوسکتا ہے اور سول ایوی ایشن اس کا لائسنس بھی منسوخ کرسکتی ہے- ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور پرویز خٹک نے رکشے کی طرح ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا حتیٰ کہ شادیوں میں بھی اسی ہیلی کاپٹر میں جاکر شرکت کرتے رہے جس کے بعد ہیلی کاپٹر سرکاری کاموں کی بجائے پرائیویٹ کاموں میں استعمال ہوتا رہا اور اب صوبے کی حکومت کو اس کی اوورہالنگ کے لیے 18 کروڑ سے زائد کا خرچہ برداشت کرنا پڑے گا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *