جامعیہ نعیمیہ این اے 120 میں کس کی حمایت کر رہی ہے ، اعلان کر دیا ۔۔۔۔ تفصیلات لنک میں !

download

لاہور۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے جامعہ نعیمیہ کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹرراغب نعیمی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں ضمنی الیکشن این اے 120 کیلئے حمایت کی درخواست کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز سے آج ماڈل ٹاؤن میں جامعہ نعیمیہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور این اے 120 کی انتخابی مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے مریم نواز کی ضمنی الیکشن این اے 120میں انتخابی مہم کی بہترین حکمت عملی کو سراہا۔ اس موقع پر مریم نواز نے جامعہ نعیمیہ کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر راغب نعیمی سے ٹیلیفون پر گفتگو بھی کی۔ راغب نعیمی نے این اے 120 کے الیکشن میں بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ این اے 120کا الیکشن حق اور سچ کی جیت کا الیکشن ہے۔ مریم نواز نے بھرپور حمایت پر راغب نعیمی کا شکریہ ادا کیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *