دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو وہ خوشی مل گئی جس کا 11 سال سے انتظار کیا !

2

ممبئی ۔ بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کماراوران کی اہلیہ سائرہ بانو کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے 11 سال بعد ان کے گھر کی چابیاں لوٹادیں۔ اداکاردلیپ کمارنے تقریباً11 سال قبل 2006 میں ممبئی کے علاقے پالی ہل میں موجود اپنے 2ہزار412 مربع گز کے بنگلے کی تزئین وآرائش کے لیے ایک رئیل اسٹیٹ فرم پراجیتا ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ  کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن رئیل اسٹیٹ کمپنی نےمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی جائیداد پر قبضہ کرلیا جس کا کیس  گزشتہ 11 سال سے عدالت میں زیرسماعت تھا۔

تاہم گزشتہ روزعدالت نے کیس کا فیصلہ دلیپ کمار کے حق میں دیتے ہوئے چابیاں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا، سائرہ بانو فیصلہ سن کراپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوراً یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

سائرہ بانو نے ٹوئٹرپراپنے گھر کی چابیاں ہاتھ میں لیتے ہوئے تصویر شیئرکی اورلکھا کہ صاحب(دلیپ کمار) اور میں آج اپنی جائیداد ملنے پر بہت خوش ہیں جس پر برسوں سے قبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا تھا، ساتھ میں انہوں نے دعائیں کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

View image on Twitter

2/ "restored the possession to us. Sahab is overjoyed. Sharing some photos. Thank you friends n fans innumerable who have prayed for us"

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی کیس میں بھارتی عدالت نے دلیپ کمار کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر رئیل اسٹیٹ فرم کو 20 کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیا تھا تاہم دلیپ کمارنے قانونی جنگ جاری رکھی اور بالآخرعدالت کو ان کے حق میں فیصلہ دینا پڑا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *