حسن علی دوسرے میچ سے آؤٹ ؟

6

لاہور ۔ قومی ٹیم کے اہم ترین باولر حسن علی کی کمر میں تکلیف کے باعث انہیں آرام دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق حسن علی کی کمر میں تکلیف سنجیدہ نہیں ہے تاہم انہیں آرام کر نے دیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ عثمان شنواری کو میدان میں اتارنے کے امکانات ہیں ۔دوسری جانب ورلڈ الیون کی ٹیم میں بھی تبدیلی متوقع ہے ،وہ بھی دو سپینرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتے ہیں ۔قذافی سٹیڈیم میں شائقین کی انٹری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ورلڈ الیون بھی سٹیڈیم کیلئے ہوٹل سے روانہ ہو چکی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے آزادی کپ کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون کو 20رنز سے شکست دیدی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *