پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو سخت ہدایات !

7

اسلام آباد ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزکوانڈیا چائنہ بارڈر پر انڈین فوجیوں کے مرنے کی جعلی خبریں نشر کرنے پر ہدایات جاری کر دیں۔اس قسم کی خبریں نشر کرنا پیمرا آرڈنینس 2002(ترمیمی ایکٹ 2007) اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہٴ اخلاق 2015کی متعدد شقوں کی بھی صریحاًخلاف ورزی ہے۔پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ضابطہٴ اخلاق پر پابندی سے عملدرآمدکو یقینی بنانے اور سوشل میڈیا سے اٹھائی گئی غلط خبروں کو نشر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کیں تا کہ بنیادی پیشہ وارانہ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں پیمرا قوانین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *