ڈیوڈ رچرڈسن کا دھماکہ دار بیان آ گیا !

9

لاہور۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہاہے کہ اگر سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہو سکتے ہیں ۔
نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہناتھا کہ دو سال کے دوران پاکستان میں حالات بہتر ہوئے ہیں ،ہماری توجہ رکن ملکوں کو پاکستان میں کھلانا ہے ،ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کروانا ہے ۔ان کا کا کہناتھا کہ سیکیورٹی پوری دنیا کا مسئلہ ہے تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ اورپاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریزیقینی طورپرپاکستان میں ہرقسم کی بحالی میں مدد گارہوگی،جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کام کیا،کرکٹ فیملی یکجا ہے اورانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک ساتھ ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *