پی ایف یوسی ، محکمہ صحت اور پی سی ایس آئی اے کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

PFUC

کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ’’پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ‘‘ (پی ایف یو سی) نے محکمہ صحت پنجاب اور پی سی ایس آئی اے کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں شوگر‘ ٹی بی‘ یرقان(اے۔بی۔سی) ‘بلڈ پریشر اور ایڈز سمیت جسم کے مکمل سکریننگ ٹیسٹ کیے گئے اور موقع پر ہی مختلف بیماریوں کی ویکسی نیشن بھی کی گئی۔پی ایف یوسی کے ممبران نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر چیئرمین شہزاد چوہدری ، صدر فرخ شہباز وڑائچ سمیت تمام عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چیئرمین شہزاد چوہدری اورصدر فرخ شہباز وڑائچ نے کہا کہ ہمیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے اس لیے کہ صحت مند معاشرہ ہی پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر انداز میں کام کرسکتا ہے۔اور سگریٹ نوشی‘فاسٹ فوڈ اور کول ڈرنگ سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل واک اور ایکسائز کی عادت کواپنانا چاہیے کہ یہ مختلف بیماریوں سے روکنے میں بہت ممد ومعاون ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *