مجھے طلاق چاہیے، نور نے ضدپکڑ لی، شوہر کی منتیں بھی کسی کام نہ آئیں

لاہور: اداکارہ نور نے ولی حامد سے مصالحت کرنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سول جج فیصل نسیم میر کی عدالت میں فلمسٹار نور نے ولی حامد سے خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔ عدالت نے نور اور ولی حامد کو عدالت میں مصالحت کیلئے طلب کیا اور دونوں کو ایک کمرے میں بٹھا کر مصالحت کا موقع دیا گیا ۔ولی حامد کافی دیر نور کو منانے کی کوشش کرتے رہے لیکن نور رضا مند نہ ہوئیں جس پر عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ پیشی کے موقع پر نور نے برقع پہن رکھا تھا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *