تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور:تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام برمااور کشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کیخلاف اور مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرین جن میں مردو خواتین سمیت علماء و مشائخ ، طلبہ و طالبات اور مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں شریک تھے ، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے ، اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کے کوارڈینٹرز پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر محمد راشد نقشبندی ، پیر حاجی افتخار احمد ، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر محمد الیاس قادری ، پیر محمد عاصم نقشبندی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے کی ، اس احتجاجی مظاہرے میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل ضلع لاہور کے سینکڑوں کمیونٹی ورکرز بھی شریک تھے ۔

Tanzeem Mashaikh Uzzap Picture

پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہاکہ برما اور کشمیر میں معصوم اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ظلم وستم بند کروائے۔پیر محمد راشد نقشبندی نے کہاکہ دنیا میں امن قائم کرنیوالے ممالک نے برما اور کشمیر میں انسانیت سوز واقعات پر اپنی آنکھیں کیوں بند رکھی ہیں تمام مسلم ممالک کو کشمیر اور برما کے مسلمانوں کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی ۔ پیر حاجی افتخار نقشبندی نے کہاکہ برما اور کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں وہ سب سے بڑی عالمی دہشت گردی ہے او آئی سی فوری طور مظالم بند کروانے میں اپنا عملی کردار ادا کرے ۔پیر سید عدنان اکرم نے کہاکہ کشمیر اور برما میں بربریت پر عالمی اداروں اور عالمی امن کے نام نہاد ٹھکیداروں کا طرز عمل قابل تشویش ہے ، سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی ہے ۔ احتجاجی مظاہرے سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ مظاہرین نے مسلمانوں پر جاری انسانیت سوز ظلم و ستم اور بربریت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی اور اجتماعی طورپر کشمیر اور برما میں جاری ظلم و ستم پر عالمی اداروں کو اپنی انکھیں کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *