توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

TO GO WITH Pakistan-vote-unrest-politics-Khan,INTERVIEW by Jennie Matthew In this photograph taken on April 29, 2013 cricket legend and chairman of Pakistan Tehreek-e-Insaaf (PTI) or Movement for Justice party Imran Khan gestures as he attends a general election campaign meeting in Murree, around 60 kms from Islamabad. You can't lead a revolution and hide behind bullet-proof glass -- at least not according to Imran Khan, wildcard contender for power at the ballot box in Pakistan next week. AFP PHOTO / AAMIR QURESHI

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کرنا ہے، عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، لیکن تعمیل نہیں کی گئی، وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں تو انہیں یہاں ہونا چاہئے تھا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ عمران خان آئندہ سماعت تک ایک لاکھ روپے مالیت کا مچلکہ اور دو شخصی ضمانتیں پیش کریں۔ کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ قابل ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کا دائرہ کار عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے، معاملات لارجر بنچ کے سامنے پیش کرینگے۔ بابر اعوان نے کہا جہاں ضروری ہو عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہونگے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کا اختیار سماعت ہے یا نہیں، اسکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدالت کیس میں آج طلب کر رکھا تھا، لیکن وہ اسکے باوجود پیش نہ ہوئے، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔ :

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *