نواز شریف سے ناانصافی ہوئی تو تحفظ دیں گے، آصف کھوسہ

khosa

اسلام آباد: پاناما فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خواجہ حارث کے ریمارکس کے جواب میں کہا کہ اگر ٹرائل کورٹ میں نواز شریف سے نا انصافی  ہوئی تو ہم تحفظ دیں گے، جسٹس عظمت نے کہا کہ ہم پر یقین رکھیں، سڑکوں پر نہیں- خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ شکایت کنندہ بن گئی ہے- جسٹس کھوسہ نے کہا کہ یہ نہ کہیں کہ سپریم کورٹ مدعی بن گئی ہے، نواز شریف کو ریلیف بھی اسی عدالت نے دیا، نواز شریف کے خلاف کئی کیسز عدالت میں آئے- خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا کہ عدالت نے جے آئی ٹی کے بارے میں کہا کہ جے آئی ٹی نے بہت شاندار کام کیا ہے- جسٹس رانا افضل نے کہا کہ ہم اپنی آبزرویشن پر معاملے کو واضح کردیتے ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *