کپل شرما اور انکی منگیتر کے بیچ میں کون ، علیحدگی کی وجہ سامنے آ گئی !

9

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اور ان کی منگیتر گنی چھت رھت نے راہیں جدا کرلی ہیں۔
بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے ’کامیڈی شو‘ کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، کبھی بالی ووڈ ستاروں کو انتظار کرواکر تو کبھی اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ لڑائی کی وجہ سے وہ گزشتہ کئی ماہ سے خبروں میں ہیں تاہم اپنے شو اور فلم کی شوٹنگ کی مصروفیات کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹی وی چینل کو ’دی کپل شرما شو‘ کچھ عرصے کے لیے بند کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی منگیتر گنی چھت رھت (جس کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان سے شادی رچا چکے ہیں)، اب راہیں جدا کرلی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس علیحدگی کی وجہ کپل شرما کی ساتھی اداکارہ قرار دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کپل شرما کی نئی فلم ’فرنگی‘10 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں وہ لیڈنگ رول میں دکھائی دیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *