بول ٹی وی میرے پیسے نہیں دے رہا،پیمرا کے خلاف بولنے والے مبشرلقمان نے پیمرا ہی سے مدد مانگ لی

Image result for mubashir luqman

اسلام آباد ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے اینکرپرسن مبشر لقمان اورکھرا سچ پروگرام کی ٹیم کی طرف سے دائر کردہ شکایت کونسل آف کمپلینٹس لاہور کو بھجوا دی۔ آٹھ لوگوں کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بول نیوز نے ان کو ساڑھے چھ ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی۔مزید برآں درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک خاتون کا میڈیکل بل بھی ادا نہیں کیا گیا۔شکایت کنندگان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بول نیوز کی مینجمنٹ نے داخلی دروازوں پر شکایت کنندگان کی آفس میں داخلے پر پابندی کا نوٹس چسپاں کیا ہے اور اُن کے معاہدے کی لازمی مدت پوری کرنے کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔شکایت پیمرا قوانین کے تحت مناسب سفارشات کے لیے کونسل آف کمپلینٹس لاہور کو بھجوا دی گئی ۔

Image may contain: text

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *