ورلڈ الیون کو شکست، پاکستان نے آزادی کپ جیت لیا

آزادی کپ کے فائنل ٹی 20 میچ میں پاکستان نے دنیا ٹاپ 7 ٹیموں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کو33 شکست دے کر 3میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ورلڈ الیون تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 184 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 150رنز تک محدود رہی۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے میچ کی طرح پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،اوپنر فخر زمان 27، احمد شہزاد 89، بابر اعظم 48 اور شعیب ملک 17رنز ناٹ آئوٹ کی بدولت اسکور بورڈ پر 4وکٹوں پر 183کامجموعہ سجادیا۔

ورلڈ کے اوپنر تمیم اقبال اور ہاشم آملہ ورلڈ الیون کی طرف سے ہدف کے تعاقب کے لئے میدان میں اترے ،لیکن پاکستان بولر عثمان خان نے تیزی سے اسکور میں اضافہ کرنے والے تمیم اقبال 14رنزکو دوسرے اوور میں ہی 15 اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

حسن علی نے 5ویں اوور میں گیند تھامی اور ہاشم آملہ کے ساتھ کریز پر موجود بین کٹنگ 5رنز کو بولڈ کردیا ،اگلی گیند پر گزشتہ میچ کے ٹاپ اسکور ہاشم آملہ 21رنز کو رن آئوٹ کرکے میچ پر گرین شرٹس کی گرفت مضبوط کردی۔

ورلڈ الیون کے ڈیوڈ ملر اور ڈیرن سیمی نے ساتویں وکٹ پر 18گیندوں پر 25رنز کی شراکت قائم کی ،جو حسن علی نے بریک کی ،ڈیوڈ ملر 1چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 32رنز بناکر میچ کو سنسنی خیز لمحات تک لے آئے۔

10اوورز میں صرف 67رنزپر ٹاپ 5بیٹسمینوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد بھی ورلڈ الیون نے پاکستانی بولنگ لائن کا دبائو قبول کرنے سے انکار کردیا، تاہم اگلے ہی اوور میں رومان رئیس نے بابر اعظم کی مدد سے پریرا کو میدان بدر کردیا ۔

پریرا نے 13ویں اوور میں شاداب خان کو 3لگاتار چھکے اور 4چوکا رسید کیا اور 13گیندوں پر 32رنزبناکررومان رئیس کا شکار بنے،انہوں نے ڈیوڈ ملر 21 ناٹ آئوٹ کے ساتھ 45رنز کی شراکت قائم کی ۔

ورلڈ الیون کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال 14رنزکو عثمان خان نے 15 کے اسکور پویلین کی راہ دکھائی، پانچویں اوور میں بین کٹنگ5 رنزکو حسن علی نے بولڈ کردیا ، اگلی گیند پر گزشتہ میچ کے ٹاپ اسکورر ہاشم آملہ21 رن آئوٹ ہوگئے ۔

ورلڈ الیون کی ابتدائی 3وکٹیں 41 کے اسکور پر گرگئیں تو پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی،8ویں اوور میں جارج بیلی3 کو آئوٹ کرکے عماد وسیم نے میچ پر گرین شرٹس کی پکڑ مزید مضبوط کردی ۔

ورلڈ الیون کے پانچویں آئوٹ ہونے والے بیٹسمین کپتان فاف ڈوپلیسی تھے ،جو 15رنز بناکر شاداب خان کی زبردست تھرو پر رن آئوٹ ہوگئے ۔

اس سے قبل ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان نے احمد شہزاد 89،بابر اعظم 48 ، فخر زمان 27 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 183رنز کا مجموعہ کھڑا کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *