لاہور میں فوج آ گئی !

1

لاہور۔ پاک فوج اور رینجرزکے دستے این اے 120میں ضمنی انتخاب کیلئے پہنچ گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کیلئے فوج اور رینجرزسے مددطلب کی تھی۔جس کے پیش نظرپاک فوج اور رینجرزکے دستے این اے 120کے پولنگ اسٹیشنزمیں پہنچ گئے ہیں۔فوج اور رینجرزکے جوان پولنگ اسٹیشنزکے اندراور باہرڈیوٹی دیں گے۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کواین اے 120میں شفاف انتخابات کے انعقادکیلئے فوج اور رینجرزکوتعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔تاکہ پولنگ کے عمل کے دوران حلقے میں کسی ناخوشگوارواقعے سے بھی بچاجاسکے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *