گھریلو ملازمہ تشدد کیس پر چینل سے نکالی جانے والی غریدہ فاروقی کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف !

2

لاہور۔گھریلو ملازمہ تشدد کیس کے بعد نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے نکالی جانیوالی اینکر پرسن غریدہ فاروق نے آج نیوز چینل جوائن کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ تشدد کیس کے بعد نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے نکالی جانیوالی اینکر پرسن غریدہ فاروق نے آج نیوز چینل جوائن کر لیا ہےاور اب وہ ہفتے میں چار روز نجی ٹی وی آج نیوز چینل پر نظر آیا کرینگی۔ واضح رہے کہ جولائی کے آخر میں اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد انہیں ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ نے دو ہفتوںکیلئے آف ایئر کردیا تھا ۔ صحافتی حلقوں میں یہ باتیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ انہیں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے، اس الزام کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وہ ڈیڑھ مہینے سے بھی زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود پروگرام کرتی ہوئی نظر نہیں آئیں۔ ان کی جگہ چینل انتظامیہ نے نیوز کاسٹر دعا کنول سے پروگرام کرانا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب آج نیوز کے اسلام آباد سے پروگرام کرنے والے اینکر پرسن حماد اظہر نے ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا ہے، وہ ہفتے میں تین روز مذکورہ چینل پر ” سنٹر سٹیج“ کے نام سے رات 8 بجے پروگرام کیا کریں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *