اب آپ واٹس ایپ پر بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے

Related image

 واٹس ایپ میں بہت جلد کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے واپس یا ری کال کرنے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے ۔یہ وہ فیچر ہے جس کا انتظار صارفین کافی عرصے سے کررہے ہیں اور اس کی بدولت لوگ کسی پیغام کو غلطی سے بھیجنے پر اسے پڑھنے سے قبل ڈیلیٹ کرسکیں گے ۔ اس حوالے سے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ بھیجے جانیوالے پیغامات کو ایڈٹ کرنے کی صلاحیت بھی رکھی گئی ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ میسج پڑھا نہ گیا ہو۔اس کے علاوہ واٹس ایپ میں دوستوںکی ٹریکنگ جسے لائیو لوکیشن ٹریکنگ کا نام دیا گیا، کو بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں لوگوں کے چلنے پھرنے کے دوران ان کی لوکیشن پر نظر رکھی جاسکے گی تاہم یہ دونوں فیچرز کب تک دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے وہ ابھی واضح نہیں۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں کے دوران ویڈیو کالنگ سمیت تصاویر کو ایڈٹ اور ان پر ڈوڈل بنانے جیسے فیچرز بھی متعارف کرائے تاہم ماہرین نے لائیو لوکیشن ٹریکنگ کو لوگوں کی پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے جبکہ یہ ان کی سکیورٹی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *