حکومت پاکستان کا امریکا کے ساتھ سخت ترین سفارتی پالیسی اپنانے کا فیصلہ!

حالات سے نمٹنے کے لیے3آپشنزپرغور،منظوری قومی سلامتی کمیٹی سے لی جائے گی ۔ فوٹو: فائل

کراچی -وفاق نے امریکاکی جانب سے پاکستان پرممکنہ طورپر پاپندیاں عائدکرنے اور اتحادی درجہ کم کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد آئندہ کے حالات سے نمٹنے کیلیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ ’’سخت ترین سفارتی پالیسی‘‘ اختیارکرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

سخت ترین پالیسی کے تحت3آپشنز پربتدریج عمل درآمد کیاجائے گا،پاکستان کی جانب سے امریکا کے ساتھ آئندہ کی پالیسی کے حوالے سے ان آپشنز پر عمل در آمد کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کی منظوری سے کیاجائے گا ان آپشنز میں امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنا ،دہشت گردی کے معاملات پر امریکا کے ساتھ باہمی تعاون میں کمی اورافغانستان کیلیے امریکی حکمت عملی میں عدم تعاون شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے اپنی حکمت عملی پرعمل درآمد اس وقت کیاجائے گا جب ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کا اعلان کریگی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *