مریم نواز اب بچی نہیں رہی

riayat ullah farooqi

امید ہے" قمر "درد والے چوہدری نثار علی خان کو یقین آگیا ہوگا کہ مریم اب بچی نہیں رہی۔ اس نے ماں باپ کی غیر موجودگی میں صرف دو ہفتے کی الیکشن مہم سے اس انتخاب میں کامیابی اپنے نام کی جس میں  کلثوم نواز کے خلاف 43 امیدوار لائے گئے تھے۔ کہاں سے لائے گئے ؟ وہیں سے لائے گئے جہاں سے آوازیں آتی ہیں کہ ملک آئین اور قانون کے اصل راستے پر چل پڑا ہے۔ "پھٹی آئی" کی طرف سے بظاہر تو اس الیکشن میں یاسمین راشد کھڑی تھیں لیکن خان صاحب ہر تقریر میں ووٹ سپریم کورٹ کے لئے مانگتے نظر آئے۔ سپریم کورٹ نے اپنے لاڈلے سے یہ نہیں پوچھا کہ تم نے ہمارے لئے ووٹ مانگ کر ہمیں اپنی پارٹی کا امیدوار کیسے بنا دیا ؟ لھذا یہ مانے بنا چارہ نہیں کہ کلثوم نواز نے عمران خان کے اسی امیدوار کو شکست دی ہے جس کے لئے وہ پوری مہم کے دوران ووٹ مانگتے رہے۔ این اے 120 میں 43 روایتی امیدوار ہی نہیں پانچ رکنی بینچ بھی ہار گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سے زیادہ ووٹ ملٹری مسلم لیگ اور ملٹری مسلم لیگ سے زیادہ ووٹ لبیک یارسول اللہ گروپ نے لے لئے۔ اگر مسلم لیگ اور پی ٹی آئی 2018 کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیں تو ملک میں ایسی اسلامی حکومت قائم ہوسکتی ہے جس کا وزیر اعظم مولوی خادم حسین رضوی اور صدر حافظ سعید ہو 🙂

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *