بیگم کلثوم نواز وزیراعظم ؟ خواجہ سعد رفیق کا تازہ بیان سامنے آ گیا !

2

لاہور۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مریم نوازمحنت کررہی ہیں مگرانہیں محتاط گفتگو کرنی چاہیے،بیگم کلثوم نوازکو وزیراعظم بنانےکی پارٹی میں کوئی بات نہیں ہوئی،مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کی باتیں درست نہیں،نوازشریف جلد پاکستان آجائیں گے۔ انہوں نے آج یہاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جانتا ہوں نوازشریف کو کیوں نکالا گیا۔
تاہم نوازشریف جلد پاکستان آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120کے الیکشن سے سب کوسبق سیکھناچاہیے۔ اسی طرح این اے120 کےنتائج سے پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی کوبھی سبق سیکھناچاہیے۔ مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں سب متحد ہے۔چودھری نثار ہمارے سینئر ہیں ان کی اپنی رائے ہوتی ہے۔ مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کی باتیں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست کے خلاف ہوں۔لیکن اگر سیاستدانوں کے بچے مارکھائیں تو آگے آنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ بھارت بڑا ملک ہے،اسےسمجھداری سےخطےمیں امن قائم کرناہوگا۔ بھارتی فوج افغانستان اور بلوچستان میں نفرتیں بڑھارہی ہے۔ بھارتی فوج کی سازشوں کا بھرپورجواب دیناضروری ہوتا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *