جب ایک لڑکے نے دن دیہاڑے میری اور میری سہیلی کےساتھ شرمناک حرکت کردی، ایک لڑکی کا لرزہ خیز سچا واقعہ

dost

اسلام آباد۔ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے لئے روزانہ نت نئے انداز اپنائے جاتے ہیں، اکثر اوقات لڑکیوں کو گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ، راستے میں چلتے ہوئے تنگ کیا جاتا ہے ان پر جملے کسے جاتے ہیں اور بعض اوقات انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنا دیا جاتا ہے۔ اکثر پاکستانی خواتین ان واقعات کو بیان کرنے سے گھبراتی ہیں اور یہ موجود پولیس سسٹم کی وجہ سے واقعات کی رپورٹ تھانوں میں درج کرانے سے بھی گھبراتی ہیں۔ مگر اسلام آباد کی رہائشی ایک لڑکی نے اپنے اوپر ہونے والے واقعہ کو فیس بک پر بیان کیا ہے جس کو پڑھ کر انسان شرم سے پانی پانی ہو جاتا ہے۔

منال خان نامی خاتون نے اپنی فیس بک وال پرواقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” میں اور میری دوست اپنی گاڑی پر جا رہی تھیں ، ہم دونوں ایک لطیفے پر ہنس رہی تھیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار ہماری گاڑی کے قریب آیا اور اس نے ہمیں نازیبا اشارے کرنا شروع کردئیے، اس نے انتہائی بے ہودہ الفاظ استعمال کئے اور ہمیں جنسی طور پر سخت معنی خیز انداز میں مخاطب کیا۔ اس لڑکے نے دن دیہاڑے اپنی پتلون کی زپ کھول کر میری دوست کو مخاطب کیا، ہم کشمیر روڈ سے ٹیپو سلطان روڈ کی جانب جا رہے تھے ، لڑکا انتہائی بیہودہ حرکتیں کر تے ہوئے ہمارا پیچھا کر رہا تھا،

میری دوست نے اس کی ویڈیو بنانا شروع کردی مگر لڑکے نے اپنا چہرہ ہیلمنٹ میں چھپا لیا، موٹر سائیکل سوار لڑکا دن دیہاڑے اپنی حرکتیں جاری رکھے ہوئے تھا اور ہم تیزی سے اپنی گاڑی پر اپنے دفتر کی جانب رواں دواں رہے، اس نے جعفر سٹریٹ تک ہمارا پیچھا جاری رکھا، ہم دونوں دوست پریشانی کے عالم میں اپنے دفتر میں پہنچیں ، ہمارا ارادہ تھا کہ چھٹی کریں لیکن پھر بھی ہمیں رخصت نہ مل سکی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *