گورنر سندھ کو بھتے کی پرچی ملنے کا انکشاف

Image result for governor sindh muhammad zubair

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں کوئی بھی بھتے سےمحفوظ نہیں تھا،مجھے بھی2010ء میں بھتے کی پرچی ملی۔ ایک وزیر دوست کو مسئلہ حل کرانے کو کہا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں امن وامان ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور ماضی کا کراچی قتل و غارت گری کے واقعات میں گھرا ہوا تھا لیکن اب شہر کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہر میں امن کے لیے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہیں، ہم شہر کو مزید پرامن بنانے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے زیادہ مواقع ہیں۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں معاشی سرگرمیاں ابھر رہی ہیں ہیں، کراچی پیکیج کو آگے بڑھائیں گے ، کسی سیاسی جماعت کو پیکیج ایک پیسا نہیں دیا جائے گا،اس معاملے پر اسیٹرنگ کمیٹی بنا دی ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اگست میں اپنے دورہ کراچی کے دوران شہر کے لیے 25 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا تھا جس میں 5 ارب حیدرآباد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *