اقوام متحدہ کی ٹیم کومیانمار میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا، فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ کا انکشاف

aqwam

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ مرزوکی دارسمین کا کہنا ہے کہ انہیں میانمار میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔مرزوکی دارسمین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اب تک میانمار میں داخلے کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں اور جب تک میانمار حکومت کی جانب سے واضح ہدایت نہیں مل جاتی ،اس وقت تک فیکٹ فائنڈنگ مشن کام نہیں کرسکتا۔فیکٹ فائنڈنگ مشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو میانمار میں جانے کی اجازت نہیں تاہم وہ پرامید ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ میانمار کی ریاست رخائن میں ریاستی سرپرستی میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد سے اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد بنگلادیش نقل مکانی کرچکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *