بلاول میں ایسی کون سی خاصیت ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین ہیں؟ عمران خان کا حیدرآباد میں خطاب

حیدرآباد:  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حیدرآباد کے سیاسی میدان میں گرجے اور خوب گرجے، کپتان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو للکارا اور شریف فیملی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلاول بھٹو سے سوالات کئے کہ اُن میں ایسی کون سی صلاحیت ہے کہ وہ پارٹی کے چیئرمین بنے ہیں۔ کپتان نے دعویٰ کیا کہ شریف فیملی کی سیاست ختم ہو چکی اور اب آصف زرداری کی باری ہے، اُنہیں بھی جیل تک پہنچائیں گے۔ خان صاحب نے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو موروثی سیاست کا طعنہ بھی دے ڈالا۔ عمران خان نے زرداری کو سندھ کی سب سے بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب بتائیں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اور 19شوگر ملوں کے مالک کیسے بنے، بلاول پھوپھو سے پوچھیں سندھ میں نوکریاں کیوں بکتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *